اسامہ بن لادن کے داماد کا نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی میں کوئی کردار نہیں خالد شیخ

ہماری تیار کردہ وڈیو افغانستان و دیگر ممالک میں القاعدہ جنگجوؤں کی تربیت کیلیے استعمال کی جاتی تھیں ، خالد شیخ


Online March 18, 2014
ہماری تیار کردہ وڈیو افغانستان و دیگر ممالک میں القاعدہ جنگجوؤں کی تربیت کیلیے استعمال کی جاتی تھیں ، خالد شیخ فوٹو : فائل

نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کا کہنا ہے کہ کویتی عالم اور اسامہ بن لادن کے داماد ابوغیث فن خطابت کے ماہر تھے اسلئے انہیں القاعدہ کا ترجمان مقررکیا گیا تھا۔

تاہم نائن الیون حملوں سمیت کسی بھی کارروائی کی منصوبہ بندی میں ان کا کوئی کردار نہیں ، میڈیا رپورٹ کے مطابق منتھن فیڈرل کورٹ میں دیے گئے تحریری بیان میں خالد شیخ نے بتایا ان دونوں کی تیار کردہ وڈیو افغانستان و دیگر ممالک میں القاعدہ جنگجوؤں کی تربیت کیلیے استعمال کی جاتی تھیں اور وہ وڈیو کے ذریعے ان کی جہادی تربیت کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں