سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

جیب میں گلاس۔ یہ صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں، سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ


ویب ڈیسک September 05, 2022
سلمان خان ایک سالگرہ میں شرکت کے لئے گئے تھے:فوٹو:فائل

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں پکڑا گلاس اپنی جینز کی پینٹ کی جیب میں رکھ لیا۔ گلاس میں محلول بھی نظر آرہا ہے۔



سلمان خان کی جیب میں گلاس رکھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ جیب میں پارٹی کا انتظام ہے۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا جیب میں گلاس۔۔ یہ صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔ سلمان خان فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔