چارسدہ اور نوشہرہ کے نواحی علاقوں میں بند اسکول کھول دیے گئے

اسکولوں کو پانی بھرنے کے سبب بند کردیا گیا تھا تاہم آج سے یہاں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں

(فوٹو : فائل)

نوشہرہ کے نواحی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے بند شدہ اسکولوں کو کھول دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب کے باعث لوگ بے گھر ہوگئے اسی طرح اسکولوں میں پانی بھرجانے کے باعث انھیں بند کردیا گیا تھا تاہم سیلابی پانی اترنے کے بعد اسکولوں کو صفائی کے بعد کھول دیا گیا ہے اور اب تعلیمی سرگرمیاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

اسی طرح چارسدہ کے نواحی علاقوں میں بھی سیلاب کی وجہ سے بند اسکول کھل گئے ہیں، یہاں بھی اسکولوں میں بھاری مقدار میں پانی جمع ہوگیا تھا جسے نکالنے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔
Load Next Story