پاکستان نہ صرف مقابلہ بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے ویرات کوہلی

بابر اعظم بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ان سے احترام کا رشتہ ہے، ویرات کوہلی


ویب ڈیسک September 05, 2022
بابراعظم سمیت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی فرینڈلی ہیں،ویرات کوہلی:فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نہ صرف مقابلہ کرنے والی بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کھلے دل سے ٹیم پاکستان اور کپتان بابراعظم کی تعریف کی۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم مجھ سے بہت جونئیر ہیں۔ ان میں سیکھنے کا جذبہ ہے اوروہ بہت عزت کرتے ہیں۔بابر اعظم کوہرفارمیٹ میں اچھا کھیلتے دیکھ کر حیرت نہیں ہوتی کیونکہ وہ ٹیلنٹڈ ہیں۔ان سے احترام کا رشتہ ہے۔




ویرات کوہلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔بابراعظم سمیت تمام پاکستانی کھلاڑی سویٹ اور فرینڈلی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |