ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا

جلد دونوں جماعتوں کے اہم رہنمائوں کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید خصوصی طور پر شرکت کریں گے.

جلد دونوں جماعتوں کے اہم رہنمائوں کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید خصوصی طور پر شرکت کریں گے. فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان دبئی میں ہونے والی مثبت بات چیت کے بعد دوسرے مرحلے میں کراچی میں اہم ملاقات ہوگی۔


ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے مثبت جواب دیے ہیں لیکن حتمی فیصلہ نہیں کیا،ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دبئی میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے ، اس سلسلے میں لندن سے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت خصوصی طور پر پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کے لیے دبئی پہنچے تھے جہاں ان کی ملاقات پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ہوئی ۔

ان کے ہمراہ عادل صدیقی اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی تھے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے اپنی قیادت کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے اور جلد ہی دونوں جماعتوں کے اہم رہنمائوں کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔
Load Next Story