سندھ میں سیلابی صورتحال شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تقریب منسوخ
شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر صرف چادر چڑھائی جائے گی
سندھ حکومت نے برسات کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب منسوخ کر دی۔
سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس لیے عرس مبارک کی تین روزہ سرکاری تقریبات کے بجائے صرف حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھائی جائے گی۔
واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرامگاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔