عمران خان دفاعی اداروں کے کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں بلاول

چیئرمین پی ٹی آئی انتشار پھیلا کر پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام جیسا ملک بنانے کی کوشش کر رہا ہے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک September 05, 2022
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دفاعی ادارے اور اس کے کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ عمران خان اس ملک، اس کی معیشت، سیاست اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانا، اداروں کے ارکان کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینا اس انارکیسٹ کی پہچان ہے، عمران خان انتشار و افراتفری پھیلا کر پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام جیسا ملک بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ملک کی محب وطن قوتیں عمران خان کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بیمثال قربانیاں دی ہیں، پورے ملک کے عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |