19 اگست کو ملک میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات
1961 کے بعد سے حالیہ اگست سب سے زیادہ بارشوں والا مہینہ رہا
محکمہ موسمیات نے اگست کا موسمیاتی جائزہ جاری کر دیا جس کے مطابق 19 اگست ملک میں سب سے زیادہ بارش برسنے والا دن رہا۔
جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے مطابق اگست 2022 میں بارش معمول سے بہت زیادہ رہی اور ملک میں 243 فیصد معمول سے زائد بارش ہوئی، 1961 کے بعد سے حالیہ اگست سب سے زیادہ بارشوں والا مہینہ رہا۔
رپورٹ کے مطابق 19اگست ملک میں سب سے زیادہ بارش برسنے والا دن رہا، اس دن پڈعیدن میں 355 ملی بارش ہوئی جبکہ پڈعیدن میں اگست کے دوران 1228.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اگست میں برسنے والی بارش مون سون سیزن کی بارش سے بھی 37 فیصد زائد رہی، اگست میں بلوچستان میں 590 فیصد معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، سندھ میں 726 فیصد معمول سے زائد بارش ہوئی۔
گلگت بلتستان میں معمول کی اوسط سے 233 فیصد زائد بارش ہوئی، گلگت بلتستان میں یہ 1962 کے بعد دوسرا زائد بارشوں والا مہینہ رہا۔ اسی طرح پنجاب میں معمول کی اوسط سے 58 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، خیبر پختون خوا میں 52 فیصد معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، آزاد جموں و کشمیر میں معمول سے 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔
بارش برسانے والے دنوں کی تعداد ملک میں اور خاص کر سندھ اور بلوچستان بھی معمول سے زائد رہی۔