لاہور میں دکان دار کو قتل کرنے والے ملزمان کی ویڈیو وائرل

مقتول کی شناخت 45 سالہ شاہد محمود کے نام سے ہوئی ہے، پولیس

تھانہ فیکڑی ایریا والٹن روڈ بازار میں 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے 45 سالہ تاجر کو اس کی دکان میں قتل کردیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان دکان کے باہر رکھتے ہیں اور ان سے 2 افراد دکان میں داخل ہو کر فائرنگ کرتے ہیں۔


پولیس کےک مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ شاہد محمود کے نام سے ہوئی ہے اور 11 سال قبل جمیلہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کا جمیلہ کے بھائیوں کو رنج تھا۔

پولیس نے بتایا کہ لاش تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


Load Next Story