ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے خواہاں ہیںامریکی سینیٹر

مائیک گریول کی قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے ملاقات ،پاک امریکا تعلقات کے فروغ پرگفتگو


APP September 14, 2012
مائیک گریول کی قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے ملاقات ،پاک امریکا تعلقات کے فروغ پرگفتگو، فوٹو: فائل

لاہور: امریکی سینیٹر مائیک گریول نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو جلدازجلد یقینی بنایاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ اور سینیٹر طلحہ محمود سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور دیگر عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سینیٹر نے کہاکہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلیے امریکی شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا تھا ، ہماری خواہش ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو جلدازجلد یقینی بنایاجائے۔

اس موقع پر صابر علی بلوچ اور سینیٹر طلحہ محمود نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے حکومتی سطح پرکیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔صابر بلوچ نے کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دونوں ممالک زندگی کے مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں پرخصوصی توجہ دیں تاکہ ان غلط فہمیوں کودور کیاجاسکے جو بہتر تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں