پیمرا کا بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ
سیکیورٹی کلیرنس حاصل نہ کرنے پر چینلز کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیمرا
پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیرنس حاصل نہ کرنے پر بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت 174 ویں اجلاس میں مذکورہ فیصلہ لیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پیمرا کی جانب سے 2017 کے 131ویں اجلاس میں وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر 'لبیک' کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔ تاہم چینلز نے پیمرا کے حکم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے بعد اپنی نشریات جاری رکھی، عدالت نے 2021 میں کیس نمٹا دیا۔
اس میں بتایا گیا کہ پیمرا کے وکیل نے واضح کیا تھا کہ اگر وزارت داخلہ نے 'لبیک' کو سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی تو دونوں چینلز کو آن ائیر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے عدالتی احکامات اور وزارت داخلہ کے جاری کردہ خطوط سے متعلق تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد دونوں چینلز کی نشریات روکنے کا حکم دیا۔