اوگرا کرپشن کیس سپریم کورٹ کا ذمے داروں سے 83 ارب روپے کی وصولی کا حکم

پی آئی اے سے متعلق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی درخواست پرازخودنوٹس،چیئرمین نے الزامات مستردکیے،اوپن سماعت ہوگی،اعلامیہ

پی آئی اے سے متعلق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی درخواست پرازخودنوٹس،چیئرمین نے الزامات مستردکیے،اوپن سماعت ہوگی،اعلامیہ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگراتوقیر صادق سے متعلق نیب کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے اور تمام ذمے داروں سے83ارب روپے کی وصولی اورکسی کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ ایک شخص 83ارب روپے کا گھپلا کرکے ملک سے بھاگ گیا اور نیب کو خبر نہیںہوئی۔عدالت نے بدعنوانی میں ملوث افراد پر ہاتھ ڈالنے میںنیب کی ہچکچاہٹ کا بھی سخت نوٹس لیا اور آبزرویشن دی کہ صرف سپریم کورٹ کی ہدایت کا انتظارنہ کیا جائے بلکہ جس مقصد کیلیے ادارے کو اختیار دیا گیاہے اس کا استعمال کیاجائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب ہر معاملے میں سپریم کورٹ کے نام کا استعمال نہ کرے ،چیف جسٹس نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسارکیا کہ کیا نیب سپریم کورٹ کے بغیرکام نہیںکر سکتا؟چیف جسٹس نے کہا نیب یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ وہ جو کچھ کر رہا ہے سپریم کورٹ کی وجہ سے کرنے پر مجبور ہے۔


جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا یہ تاثرمل رہا ہے کہ نیب خودکچھ نہیںکرنا چاہتا سپریم کورٹ کرارہی ہے۔اقبال حیدر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا سپریم کورٹ کے نام پر دیوان پٹرولیم کامیڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔عبدالرئوف ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ نیب سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیںکر رہا ابھی تک ان سے تنخواہوں اور مراعات کی وصولی نہیں ہو سکی۔جسٹس جواد نے کہا عدالت نے فیصلہ دے دیا ہے عمل درآمد نیب کی ذمے داری ہے ۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب فوزی ظفر نے بتایاوزارت داخلہ کے ریکارڈکے مطابق توقیر صادق ملک سے با ہر نہیںگیا ۔جسٹس جوادنے کہا اگر وزارت داخلہ کے ریکارڈ پر انحصار ہو توپھرکام ہوچکا۔ عدالت نے توقیر صادق کو گرفتار کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔دریں اثناچیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے قومی ایئرلائن میں بے قاعدگیوں سے متعلق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی درخواست پر ازخود نوٹس لے کر چیئرمین پی آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story