کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو لوٹ لیا تشدد کا نشانہ بھی بنادیا

ڈاکو پولیس افسر سے نقدی ، موبائل فون اورلائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوگئے.


Staff Reporter September 06, 2022
ڈاکو پولیس افسر سے نقدی ، موبائل فون اورلائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوگئے.

شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس افسر بھی محفوظ نہیں رہا۔

گزری کے علاقے پنجاب چورنگی انڈر پاس میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے زمان ٹاؤن تھانے کی پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی راشد علی کو روک کر لوٹ مار کی۔

اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ ڈاکو پولیس افسر سے نقدی ، موبائل فون اورلائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوگئے.

زخمی اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا ، پولیس افسر کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ 402 سال 2022 بجرم دفعات 392 اور 397 چونتیس کے تحت درج کرلیا ہے جبکہ لوٹ مار کا واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |