بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ 3 روپے39 پیسے مہنگی ہوگئی

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا


ویب ڈیسک September 06, 2022
کے الیکٹرک کی سماعت پر بھرپور وقت دیا جاتا ہے، نیپرا:فوٹو:فائل

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 39 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا اور یہ اضافہ نومبر اور دسمبر میں بھی وصول کیا جائے گا۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔

صارف نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی سماعت کیلئے زیادہ وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جس پرچئیرمین نیپرا نے جواب دیا کہ کے الیکٹرک کی سماعت پر بھرپور وقت دیا جاتا ہے۔ چئیرمین نیپرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے صارفین اکثر جذباتی ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔