بلدیاتی نہیں ہمیں عام انتخابات کی تیاری کاکہاگیاہےگبول

سانحے کی جیوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،حاجی عدیل،ٹوی دی پوائنٹ میں گفتگو


Monitoring Desk September 14, 2012
پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ ابھی بلدیاتی الیکشن نہیں ہورہے کیونکہ ہماری پارٹی نے ہمیں بلدیاتی الیکشن کا نہیں کہا، فوٹو : فائل

JOHANNESBURG: پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ ابھی بلدیاتی الیکشن نہیں ہورہے کیونکہ ہماری پارٹی نے ہمیں بلدیاتی الیکشن کا نہیں کہا ہمیں جوخط ملا ہے اس میں کہاگیا ہے کہ جنرل الیکشن کی تیاری کی جائے ۔

پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کراچی بلدیہ کا واقعہ بہت افسوسناک ہے اس سانحہ کی تحقیقات کے بعد ہی حتمی رائے سامنے آسکے گی بھتہ مانگنے کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن ابھی اس بارے میںواضح طور پرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔ایم کیوایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے کہاکہ بلدیہ ٹائون کراچی کا سانحہ قومی سانحہ ہے جس پرسب کوافسوس ہے اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں اس میں جس کی بھی غلطی ہے اسے سزا ملنی چاہیے،ہمیں ابھی تک بلدیاتی الیکشن کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔کراچی میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل نے کہاکہ کراچی بلدیہ کے واقعے میں جو لوگ ذمے دارہیں ان کو معطل نہیں ڈس مس کیاجانا چاہیے۔ اس واقعے کی جیوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے ۔اگربلدیاتی آرڈیننس بہت اچھا ہے تو ہم سے بھی تو مشاورت کرلیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |