ارش دیپ سنگھ سے متعلق غلط معلومات بھارت کا ویکیپیڈیا کو نوٹس جاری

ویکیپیڈیا پیج کی ایک پوسٹ گردش کررہی تھی کہ کرکٹر خالصتان تحریک کے حامی اور ایجنٹ ہیں


ویب ڈیسک September 06, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ویکیپیڈیا پیج کی ایک پوسٹ گردش کررہی تھی کہ کرکٹر خالصتان تحریک کے حامی اور ایجنٹ ہیں

بھارتی حکومت نے بھارتی پیسر ارش دیپ سنگھ سے متعلق غلط معلومات شائع کرنے پر ویکیپیڈیا کو نوٹس جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف دورانِ میچ کیچ چھوڑنے والے ارش دیپ سنگھ سوشل پر شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ انکے حوالے سے ویکیپیڈیا پیج کی ایک پوسٹ گردش کررہی تھی کہ کرکٹر خالصتان تحریک کے حامی اور ایجنٹ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک صارف نے کرکٹر کے پیج پر ترمیم کرتے ہوئے اپنے پروفائل میں لفظ "انڈیا" کی جگہ "خالصتان" میں تبدیل کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی شکست پر ہندو انتہا پسندوں نے ارش دیپ سنگھ کو 'خالصتانی' قرار دیدیا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ذرائع کے مطابق وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پیر کو ویب سائٹ کے نمائندوں کو بلایا تھا تا کہ کرکٹر کے پیج پر جعلی معلومات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

 

دوسری جانب میڈیا کا کہنا ہے کہ غلط معلومات کے باعث ارش دیپ سنگھ کے خاندان کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ارش دیپ نے 19 ویں اوور کی آخری گیند پر آصف علی کا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کو بھارتی میچ کی ہار کا سبب سمجھ رہے ہیں۔ انکے علاوہ دیگر بالرز بھی پاکستانی بیٹرز کے سامنے وکٹیں اور رنز روکنے میں ناکام رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔