سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زائد بکنگ پر تحقیقات کا حکم

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ، وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد پر بریفنگ بھی دی گئی


ویب ڈیسک September 06, 2022
فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زیادہ بکنگ پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زائد بکنگ کیے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ کابینہ نے سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زیادہ بکنگ پر تحقیقات کا حکم بھی ے دیا۔

اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں