پاکستان کا سنکیانگ سے متعلق یواین رپورٹ پر ردعمل چین کی حمایت کردی
چین کے اقدامات سے لوگوں کے حالات زندگی بہتر ہوئے، ترجمان دفترخارجہ
پاکستان کا کہنا ہے کہ ریاستوں کے اند رونی معاملات میں عدم مداخلت کا احترام ضروری ہے۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے چین کے صوبے سنکیانگ کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کی رپورٹ سے متعلق بیان میں کہا کہ پاکستان سنکیانگ صوبے میں سماجی اوراقتصادی ترقی،امن اور استحکام کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین نے 35 سالوں میں 70 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ چین کی تعمیری مصروفیات کو سراہتے ہیں۔ چین کے اقدامات سے لوگوں کے حالات زندگی بہتر ہوئے ہیں انہیں بنیادی انسانی حقوق میسر ہوئے۔
مزید پڑھیں: ایغور مسلمانوں پر مظالم، چین انسانیت کیخلاف جرائم میں ملوث ہے، اقوام متحدہ
دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے اپنے مستقل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ بطور رکن پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔ سیاسی آزادی، خودمختاری اور ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا احترام ضروری ہے۔