کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کا آپریشن 4 دہشت گرد ہلاک

رینجرز نے لیاری کے علاقے دریا آباد میں کارروائی کر کے چھوٹو گروپ کے 3 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔


ویب ڈیسک March 18, 2014
سنگو لین میں رینجرز نے کارروائی کر 25 لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کئے گئے شخص کو بازیاب کرالیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

لیاری میں رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن میں چھوٹو گروپ کے 3 کاندوں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابقترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے دریا آباد میں رینجرز نے3 شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، رینجرز کی جوابی کارروائی تینوں دہشت گر د مارے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گر دو ں کا تعلق سنگین وارداتوں میں ملوث چھوٹو گر وپ سے تھا، ملزمان کی شناخت افضل بلوچ، عامراورعرفا ن عرف فو جی کے نام سے ہو ئی، افضل بلو چ پر سنگین مقدما ت درج تھےاورگرفتاری کے لئے 15 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا۔

لیاری کے علاقے سنگو لین میں رینجرز نے کارروائی کر 25 لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کئے گئے شخص کو بازیاب کرالیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں اغوا کار عدنان مارا گیا۔ مغوی کو گودام میں رکھا گیا تھا جہاں سے 8پستول، 7ایس ایم جیز، ایک رپیٹر، ایک ایل ایم جی، ٹرک اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں