سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو ہم سے بچھڑے تین برس ہوگئے
عبدالقادر 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے
سابق کرکٹر عبدالقادر کو ہم سےبچھڑے تین برس ہوگئے۔ جادوگر اسپنر کے نام سے مشہور عبدالقادر عرف باو 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنےسے اللہ کو پیارے ہوگئے تھے۔
ہنس مکھ اور ہمیشہ سچ بات کہنے والے عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 وکٹ حاصل کیے جبکہ104 ایک روزہ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 136 رہی۔
عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کےطورپر ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔
وہ اپنی 64 ویں سالگرہ سے نو دن پہلے ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔ان کے بیٹے عثمان قادر اس وقت قومی ٹیم میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔
انہوں نےلاہور میں عبدالقادر کےنام سے ایک کرکٹ اکیڈمی بھی بنائی جو اس وقت ان کے بیٹے سلمان قادر دیکھ رہےہیں۔
سلمان قادر نے تیسری برسی پر کرکٹ پرستاروں سے والد صاحب کےلیے دعا کی اپیل کی ہے۔