حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین تاحال نہ ہو سکا

براہ راست مذاکرات کے لئے حکومت کو لدھا، مکین اور میران شاہ کے نام تجویز کئے ہیں، پروفیسر ابراہیم


ویب ڈیسک March 18, 2014
طالبان سے کسی بھی جگہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، رستم شاہ مہمند

طالبان کمیٹی کے رکم پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لئے لدھا، مکین اور میران شاہ کے نام تجویز کئے ہیں لیکن براہ راست مذاکرات کے لئے جگہ کا تعین تاحال نہیں ہو سکا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے حکومت کو لدھا، مکین اور میران شاہ کے نام تجویز کئے ہیں لیکن جگہ کا تعین تاحال نہیں ہو سکا ہے، جگہ کے تعین کے لئے حکومت اور طالبان شوری سے بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ طالبان سے کسی بھی جگہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، لدھا ہو یا مکین ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ رستم شاہ مہمند کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات کا مقصد اعتماد کی فضا قائم کرنا ہے، اگر حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات ہو جائیں تو اعتماد کی فضا بحال ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں پر حکومتی کمیٹی ملک میں امن کے لئے اب طالبان شوری سے براہ راست مذاکرات کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |