پاکستان نژاد امریکی و برطانوی شوبز شخصیات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے متحرک
پاکستان نژاد لکھاری قاسم راشد نے آن لائن فنڈز جمع کرنے کا پروگرام شروع کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب پیرس میں ایک کیتھڈرل کے لیے ایک ارب ڈالر جمع کیے جا سکتے ہیں تو بے گھر ہونے والے 5 کروڑ پاکستانیوں کے لیے بھی ہم فنڈ جمع کر سکتے ہیں۔
I feel like if we could raise $1 Billion for a cathedral in Paris we can raise $1 Billion for 50 Million people displaced from their homes in Pakistan.
This is life & death-the time to act is now. Grateful to all who are contributing & retweeting. Donate: https://t.co/apl7KD0twx
پاکستان نژاد ہالی وڈ اداکار کمیل ننجیانی نے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے فنڈز جمع کرنے کا پروگرام شروع کردیا۔
Pakistan is suffering from devastating flooding right now. I made a donation to help. Please donate if you are able to. Thank you. https://t.co/QI9OaY0tEq
انہوں نے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ ان کے فنڈ میں زیادہ سے زیادہ پیسے جمع کروائیں تاکہ لاکھوں لوگوں کی زندگی بحال ہوسکے۔
پاکستان نژاد برطانوی ہالی وڈ اداکارہ جمیلہ جمیل نے بھی پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی المیے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لوگوں کو مدد کی اپیل کی۔
انہوں نے پاکستانی سیلاب کی عالمی میڈیا میں کوریج نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا اور لکھا کہ ایک تہائی پاکستان ڈوب چکا ہے اور 5 کروڑ لوگ پہلے مرحلے میں بے گھر ہو چکے ہیں اور تاحال لوگوں کے بے گھر ہونے کا سلسلہ جاری ہے مگر عالمی میڈیا میں اس کی خبر تک نہیں۔
جمیلہ جمیل نے مداحوں کو یہ اپیل بھی کی کہ وہ ان کی ٹوئٹ میں ان تنظیموں اور اداروں کے لنکس شیئر کریں جو سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں تاکہ دنیا بھر کے لوگ ان تنظیموں کی مدد کر سکیں۔