پشاور ہائی کورٹ نے بلدیاتی قانون میں ترمیم پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا

ترمیم سے میئراور چیئرمین کے اختیارات کم اور لوکل گورنمنٹ سسٹم کی افادیت ختم ہو جائیگی،درخواست گزار


ویب ڈیسک September 06, 2022
فوٹو: فائل

پشاور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2022 میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی سے متعلق صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت میں درخواست گزار کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت انتخابات ہوئے، اس میں میئر اور چیئرمین کے اختیارات واضح ہیں، ترمیم سے میئراور چیئرمین کے اختیارات کم اور لوکل گورنمنٹ سسٹم کی افادیت ختم ہو جائیگی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترمیم کے بعد صوبائی حکومت فنڈنگ کے ساتھ میونسپل سروسز کو بھی کنٹرول کریگی۔

پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے وزارت قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |