قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا


ویب ڈیسک September 06, 2022
نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں تک کو ہراساں کیا گیا۔

سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ سرچ آپریشن کے دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کی گئیں۔

بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ شہدا کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : یوم دفاع؛ مقبوضہ وادیِ کشمیر میں پاک فوج کے پوسٹرز آویزاں

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ سرچ آپریشن آج پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے حق میں کی گئی نعرے بازی اور شہریوں کی جانب سے پاک فوج کے افسران کی تصاویر چسپاں کرنے کے بعد کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |