فحش وڈیو کیس میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت میں طلبی کے باوجود میرا اور کیپٹن نوید پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے


ویب ڈیسک March 18, 2014
اداکارہ اور کیپٹن نوید کی فحش وڈیو اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اس سے ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی، درخواست گزار فوٹو:فائل

سیشن کورٹ نے فحش وڈیو کیس میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی فحش وڈیو کے خلاف لاہور کے ایک شہری نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وڈیو اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اس کے منظر عام پر آنے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور ملک کا وقار مجروح ہوا ہے۔


کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے میرا کو ذاتی طور پر آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت کی طلبی کے باوجود میرا اور کیپٹن نوید پیش نہ ہوئے اور نہ ہی ان کے وکلا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب پیش کیا گیا جس پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔