افغانستان کے خلاف میچ سے قبل محمد رضوان مکمل فٹ ہوگئے
بھارت کے خلاف میچ میں 100 فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود رضوان نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان افغانستان کے خلاف میچ سے قبل مکمل فٹ ہوگئے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد رضوان کی تمام رپورٹس کلیئرآئی ہیں اور افغانستان کے خلاف اہم میچ کےلیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے جبکہ رضوان کو ٹیم انتظامیہ نے میچ سے پہلے ریسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہنواز دھانی بہتر، محمد رضوان کی ایم آرآئی رپورٹ کا انتظار
وکٹ کیپر بیٹر آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے تاہم وہ بدھ کو افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں 100 فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود رضوان نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔