وزیر اعلیٰ پنجاب نے چولستان میں خشک سالی کا نوٹس لے لیا خصوصی کمیٹی تشکیل

چولستان میں خشک سالی سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کےلئے فوری طور پر مؤثر اقدامات کئے جائیں،شہباز شریف


ویب ڈیسک March 18, 2014
چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی خشک سالی سے متعلق رپورٹ پیش کرے،۔شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چولستان میں خشک سالی اور بچوں کی ہلاکتوں کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کے جائزے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کاچولستان میں خشک سالی کی خبروں پر چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے صورت حال سے نمٹنے کے لئے فی الفور مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے صورت حال کا جائزہ لینے کےلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دےدی ہے جو چولستان کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہےکہ تھر کے بعد چولستان میں بھی خشک سالی کے باعث مویشی مررہے ہیں جبکہ صورتحال سے بچنے کے لئے مقامی افراد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں