پنجاب میں امن وامان کی ابتر صورت حال پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

شہباز شریف مرکز کے معاملات سے باہر نکلیں اور دیکھیں کہ پنجاب میں امن وامان کی صورت حال کتنی بدتر ہے، محمودالرشید


ویب ڈیسک March 18, 2014
پنجاب میں حوا کی بیٹیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، اپوزیشن لیڈر محود الرشید۔ فوٹو؛ فائل

پنجاب میں امن و امان کی خراب صورت حال پر اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا واک آؤٹ کیا اور اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی اپیل پر صوبے میں امن امان کی خراب صورت پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا واک آؤٹ کیا اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

محمود الرشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب میں امن امان کی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، وزیراعلی شہباز شریف مرکز کے معاملات سے باہر نکلیں، اسمبلی میں آئیں اور دیکھیں کہ پنجاب میں امن وامان کی صورت حال کتنی بدتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 سال سے پنجاب حکومت شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے لیکن گڈ گورننس سامنے نہیں آرہی، پنجاب میں حوا کی بیٹیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں