حکومتی قرضے 50 ہزار ارب روپے سے تجاوزاسٹیٹ بینک

نئی حکومت کے چار ماہ میں سات ہزار 490 ارب روپے کا اضافہ ہوا


Monitoring Desk September 07, 2022
نئی حکومت کے چار ماہ میں سات ہزار 490 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کے قرضے 50 ہزار 503 ارب روپے پر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اتحادی حکومت کے پہلے چار ماہ کے دوران مرکزی حکومت کے قرضوں میں سات ہزار 490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی 2022 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر ریکارڈ 50 ہزار 503 ارب روپے سے تجاوز کر گیا تھا۔ جولائی 2022 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار12 ارب اور غیر ملکی قرض 19ہزار 375 ارب روپے پر پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں جولائی تا مارچ کے دوران پی ٹی آئی حکومت کے دور میں مرکزی حکومت کے قرضے چار ہزار307 ارب جبکہ نئی حکومت کے چار ماہ میں سات ہزار 490 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |