اسٹیٹ بینک نے زمین ڈاٹ کام کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کردیے

زمین ڈاٹ کام رہائشی اور تجارتی املاک کی قیمتوں اور کرایوں وغیرہ کے بارے میں ڈیٹا اسٹیٹ بینک کو فراہم کرے گا


Business Reporter September 07, 2022
زمین ڈاٹ کام رہائشی اور تجارتی املاک کی قیمتوں اور کرایوں وغیرہ کے بارے میں ڈیٹا اسٹیٹ بینک کو فراہم کرے گا۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے ریئل اسٹیٹ ڈیٹا کو استعمال کرنے کے لیے زمین ڈاٹ کام کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

زمین ڈاٹ کام ملک کے شہری علاقوں کی رہائشی اور تجارتی املاک کی قیمتوں اور کرایوں وغیرہ کے بارے میں ڈیٹا اسٹیٹ بینک کو فراہم کرے گا۔ اسٹیٹ بینک اس ڈیٹا کی معلومات کو اپنی مطبوعات، ورکنگ پیپرز اور رپورٹس میں بھی استعمال کرے گا۔

مکان کی مجموعی قیمت اور کرایوں کے گزشتہ چار برسوں کے اشاریے بھی اسٹیٹ بینک کے پورٹل ایزی ڈیٹا پر دستیاب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں