ایل این جی کیس احتساب عدالت میں ریفرنس ختم کرنے کی درخواست ملتوی

آئندہ سماعت پر ایل این جی ریفرنس ختم کرنے یا نہ ختم کرنے پر وکلاء دلائل دیں گے


ویب ڈیسک September 07, 2022
فوٹو فائل

احتساب عدالت نے ملزمان کی جانب سے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہذا احتساب عدالت نیب قانون کے مطابق ریفرنس خارج کرے۔

ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان نامزد ہے، درخواست شریک ملزم چوہدری محمد اسلم کی جانب سے احتساب عدالت میں نیب کے نئے ترمیمی بل 2022 کے تحت دائر کی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے ملزمان کی جانب سے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

آئندہ سماعت پر ایل این جی ریفرنس ختم کرنے یا نہ ختم کرنے پر وکلاء دلائل دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں