لے پالک بیٹی کے قانونی کاغذات نہ بنائے جانے پر نادیہ جمیل ‘نادرا’ سے نالاں

اداکارہ نے نادرا سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد معاملہ حل کریں اور قانونی کاغذات فراہم کریں


ویب ڈیسک September 07, 2022
اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں کاغذات کے لیے درخواست دیے ہوئے کافی وقت ہوگیا(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں ایک بچی کو گود لیا ہے جس کے قانونی کاغذات بنانے میں تاخیر کرنے پر اداکارہ نادرا سے خفا ہیں۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے 'نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی' (نادرا) کی جانب سے لے پالک بیٹی کے قانونی کاغذات بنانے میں تاخیر کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئےاپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد کاغذات فراہم کریں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں کاغذات کے لیے درخواست دیے ہوئے کافی وقت ہوگیا تاہم تاحال انہیں اپنی بیٹی 'نوری' کے ب فارم اور دیگر کاغذات فراہم نہیں کئے گئے۔







View this post on Instagram


A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)




نادیہ جمیل نے انسٹاگرام پر گود لی ہوئی بیٹی نوری کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نادرا کو بھی پوسٹ میں مینشن کیا او ر لکھا کہ انہیں بیٹی کو لے کر برطانیہ جانا ہے جہاں بیٹی کو آنکھوں کے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا ہے نادرا سے انہیں بیٹی کا 'ب' فارم اور دیگر قانونی دستاویزات درکار ہیں جو یہ ثابت کر سکیں کہ وہ نوری کی کفیل ہیں۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


 

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)


یاد رہے کہ اداکارہ اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں جبکہ ان کی لے پالک بیٹی نوری پاکستان میں ان کی والدہ کے پاس موجود ہے جس کو وہ اپنے ساتھ برطانیہ لے جانا چاہتی ہیں۔

نادیہ جمیل نے امید کا اظہار کیا کہ نادرا ان کے معاملے کو جلد حل کرے گا اور انہیں بیٹی کے قانونی دستاویزات جلد فراہم کرے گا۔






View this post on Instagram


A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)


واضح رہے کہ نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے والی ایک باہمت اداکارہ ہیں جن کی اپنی کوئی اولاد نہیں، انہوں نے نوری سے قبل بھی پانچ بچوں کو گود لے رکھا ہے، جن کی وپ سالوں سے پرورش کرتی آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |