سری لنکا سے شکست روی شاستری نے کپتان کوچ پر تنقید کے نشتر چلادیئے

محمد شامی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے پر حیران ہوں، سابق ہیڈکوچ


ویب ڈیسک September 07, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) محمد شامی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے پر حیران ہوں، سابق ہیڈکوچ

ایشیاکپ میں سری لنکا کے خلاف ہار کے بعد بھارتی ٹیم پر سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے تنقید کے نشتر چلادیئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے پلیئنگ الیون میں محمد شامی کو نہ کھلانے پر کپتان روہت شرما، کوچ راہول ڈریوڈ اور ٹیم پر منجمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ ورلڈکپ 2021 میں شکست کے بعد کیوں فاسٹ بولر باہر رکھا ہوا ہے؟۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ شامی کو نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا، بمہرا کی انجری کے بعد آپکے پاس کیوں کوئی ایسا بالر موجود نہیں تھا جو اختتامی اوورز میں وکٹیں حاصل کرسکے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کو ٹی20 میں چھکوں کی سنچری کیلیے مزید دو چھکے درکار

 

روی شاستری نے کہا کہ محمد شامی نے انڈین پریمئیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہوئے 16 میچوں میں شامی نے 24.40 کی اوسط اور 8 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 20 وکٹیں حاصل کیں لیکن انہیں نظر انداز کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ میں اپنا آخری میچ افغانستان کے خلاف جمعرات کو میدان میں اترے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |