بالی ووڈ کے دونوں خانز 2 دہائیوں بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر آنے کو تیار

ٹائیگر 3 میں بالی ووڈ کے خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے


ویب ڈیسک September 07, 2022
سلمان اور شاہ رُخ رواں ماہ سے ہی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے(فائل فوٹو)

بالی ووڈ پر راج کرنے والے دونوں خانز سلمان اور شاہ رُخ خان دو دہائیوں بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے دونوں سُپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان ب نئی آنے والی فلم ٹائیگر 3 میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان اور شاہ رُخ رواں ماہ سے ہی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔


سلمان خان کو حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان 'کی شوٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ کنگ خان بھی اپنی فلم جوان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تاہم جوان کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں اپنے کیمیو رول کی شوٹنگ کے لیے ممبئی روانہ ہونگے۔








View this post on Instagram




A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)



خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ ان قریب مکمل ہونے والی ہے اور اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ اسپیشل سیکونس کے بعد فلم کی شوٹنگ مکمل ہو جائے گی۔

منیش شرما کی جاسوسی سے بھرپور تھرلر فلم ٹائیگر 3 کو اگلے سال 21 اپریل کو ریلیزکئے جانے کا امکان ہےجس میں ایک مرتبہ پھر سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی ٹائیگر اور زویا کے روپ دکھائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں