چارسدہ میں تھانے پر دستی بم حملہ پولیس اہلکار شہید

شہید پولیس اہلکار میرعالم کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی


ویب ڈیسک September 07, 2022
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں دستی بم حملے کا افسوس ناک واقعہ خانمائی پولیس اسٹیشن پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چہرے ڈھانپ رکھے جو بم پھینک کر فرار ہوگئے۔



شہید میر عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں