ایشیاکپ بھارت کے فائنل کھیلنے کی آخری امید افغان ٹیم
پوائٹنس ٹیبل پر اگر مگر کی صورتحال
ایشیاکپ کے اہم میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم بھارتی فینز پاکستان کی ہار دعائیں کررہے ہیں۔
گزشتہ روز سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے اَپ سیہٹ شکست دیکر تقریبا ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے تاہم اب افغانستان کی ٹیم بھارت کیلئے آخری امید ہے۔
ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مقابلے میں پاکستان کی ٹیم آج افغانستان سے ٹکرائے گی، افغانستان کو پہلے مقابلے میں سری لنکا نے چار وکٹ سے شکست ہوئی تھی جبکہ اس میچ میں شکست کے بعد افغان ٹیم بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گی تاہم پاکستان کی ہار کی صورت میں بھارت کے پاس بھی فائنل کھیلنے کا موقع بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا سے شکست؛ روی شاستری نے کپتان، کوچ پر تنقید کے نشتر چلادیئے
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 3 بار ٹی20 کرکٹ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں جہاں قومی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔
بھارت ایشیاکپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
افغانستان کی ٹیم پاکستان کو شکست دیتی ہے تو بھارت کو اپنے آخری مقابلے میں افغان ٹیم کو ہرانا ہوگا جبکہ سری لنکا بھی پاکستان کو شکست دے تو ٹیم انڈیا بہتر نیٹ رن ریٹ سے فائنل میں جگہ بناسکتی ہے۔