جنوبی کوریا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی 10 ہلاکتیں

7 افراد پارکنگ ایریا میں پانی بھر جانے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہوگئے


ویب ڈیسک September 07, 2022
سمندری طوفان سے جنوبی کوریا میں کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، فوٹو: فائل

جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے طاقت ور سمندری طوفان ''ہنّام نور'' ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 10 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ پانی کا ریلہ قریبی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ ایک اپارٹمنٹ کی پارکنگ پانی سے بھر گئی جس میں سے7 لاشیں ملیں جبکہ 2 افراد کو بچایا گیا۔

South Korea flood

یہ افراد پانی کے ریلے میں اس وقت پھنس گئے جب اپنی گاڑیاں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے پارکنگ میں آئے تھے تاہم پانی اتنی تیزی سے زیر زمین پارکنگ میں آیا کہ انھیں نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

امدادی کاموں کے دوران مجموعی طور پر 10 لاشیں ملی ہیں جب کہ 100 زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ متاثرہ علاقے سے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔



ریسکیو ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں جن میں رہائشیوں کے دب جانے کا بھی خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں