البانیہ کا سائبر حملوں پر ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ 15 جولائی کو ہونے والے سائبر حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا، البانی وزیراعظم


ویب ڈیسک September 07, 2022
—فائل فوٹو

البانیہ نے جولائی میں سائبر حملے کی تحقیقات کے بعد ایرانی سفارت کاروں اور سفارت خانے کے عملے کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے میڈیا کو بھیجے گئے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت نے فوری طور پر ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ انتہائی اقدام دراصل اس سائبر حملے کے ردعمل کا نتیجہ ہے جس سے عوامی خدمات کو مفلوج کرنے، ڈیجیٹل سسٹم کو مٹانے اور ریاستی ریکارڈ کو ہیک کرنے، سرکاری انٹرنیٹ الیکٹرانک کمیونیکیشن چوری کرنے اور ملک میں افراتفری اور عدم تحفظ کو ہوا دینے کا خطرہ پیدا ہوا۔


اس حوالے سے ایرانی سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

امریکا نے یہ بھی کہا کہ وہ ہفتوں کی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ 15 جولائی کو ہونے والے سائبر حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا اور کہا کہ وہ اپنے نیٹو اتحادی کی حمایت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں