بینکوں کا نمائندہ ظاہر کرکے مالی فراڈ کرنے والا 10 رکنی گروہ گرفتار
ملزمان نے بینک صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے ملی بھگت سے پاکستانی اور سعودی سمز کا غلط استعمال کیا، ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارےنے بینکوں کا نمائندہ ظاہر کرکے مالی فراڈ کرنے والے 10 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزمان محمد شہباز، مجاسم عبداللہ، یاسر مولا، کلیم عباس، یار محمد، عمر احمد، ابو بکر، علی رضا، محمد پرویز اور محمد نعیم کو اسلام آباد راولپنڈی میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارکر گرفتار کیاگیا۔
ملزمان کا گروہ خود کو پاکستانی اور سعودی بینکوں کا نمائندہ ظاہر کرکے بینک صارفین سے رابطہ کرتے اور صارفین کے بینک اکاونٹس کو ہیک کرکے پیسے ٹرانسفر کرتے تھے، ملزمان نے بینک صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے ملی بھگت سے پاکستانی اور سعودی سمز کا غلط استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان خود کو عربی باشندہ بھی ظاہر کرتے جبکہ ملزمان نے مدعی مقدمہ سے بھی 3 لاکھ روپے کا فراڈ کیا اور عام پبلک سے بھی بھاری رقوم لوٹیں، ایف آئی اے حکام کا کہناتھا کہ ملزمان کے قبضے سے 15 موبائل فون 25 انٹرنیشنل سمیں و دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں جس پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ادھر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ایک مزید کارروائی میں الیکٹرانک فراڈ اور جاز کیش اکاؤنٹس کے غیر قانونی استعمال میں ملوث ملزم عدنان ریاض احمد کو اسلام آباد میں چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو شکایت کنندہ کا بھتیجا ظاہر کیااور متعدد متاثرین کے جاز کیش اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرکے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا،ملزم کے قبضے سے الیکٹرانک ڈیوائسز اور زیرِ استعمال موبائل برآمد کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔