ایشیا کپ میں افغانستان کو شکست دینے پر صدر اور وزیراعظم کی ٹیم کو مبارکباد

نسیم شاہ نے شاندار اختتام کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف


ویب ڈیسک September 07, 2022
—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی افغانستان کے مقابلے میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نسیم نے شاندار اختتام کا مظاہرہ کیا۔



علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی نسیم شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیلابی صورتحال کے باعث پریشانی کے باوجود گرین شرٹ نے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

انہوں نے کہا کہ میچ بہت سنسنی خیز تھا، میں افغان کرکٹرز کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ حالیہ چند برس کے دوران انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔



 

خیال رہے کہ 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے اور آخری اوور میں قومی ٹیم کو جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے، نسیم شاہ نے افغان بولر فضل الحق فاروقی کو دو گیندوں پر دو لگاتار چھکے لگا کر ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

 

علاوہ ازیں نا ممکن کو ممکن بنانے والی بلے باز نسیم شاہ نے روی شاستری کو انٹرویو میں بتایا کہ ان دو چھکوں کے مارنے پر لوگ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش دی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی جیت ایک ٹیم ورک کی صورت میں ممکن ہوئی جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |