ایشیاکپ افغان شائقین میچ کی ہار کے بعد آپے سے باہر

اسٹیڈیم کی کرسیاں اکھاڑ پھینکیں، پاکستانی شائقین پر گراؤنڈ سے باہر بھی حملے


ویب ڈیسک September 08, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) گراؤنڈ کی کرسیاں توڑ دیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے

پاکستان کے خلاف ایشیاکپ میں سنسنی خیز انداز میں میچ ہارنے کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شارجہ کے تاریخٰ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ افغان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

مزید پڑھیں: افغان بولر آؤٹ کرنے کے بعد آصف علی سے الجھ پڑے

میچ کا آخری اوور نہایت سنسنی خیز رہا جس میں پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ 18 ویں اوور میں افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے دیئے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

دوسری جانب افغان شائقین کرکٹ نے پاکستان سے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں اکھاڑ پھینکیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعدد پاکستانی شائق شدید زخمی ہوگئے۔

افغان شائقین کی جانب سے اس حرکت پر سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کو کھیل میں اخلاقیات سیکھنی چاہئیں۔





 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں