کراچی  ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری مزید 84 مریض رپورٹ

ستمبر میں اب تک کراچی میں 518 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، صوبے میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز


ویب ڈیسک September 08, 2022
رواں سال کراچی میں ڈینگی کے 2725 کیسز رپورٹ ہوئے (فوٹو فائل)

شہر قائد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ تازہ اعداد شمار کے مطابق شہر میں ڈینگی کے مزید 84 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ ستمبر میں اب تک صرف کراچی میں 518 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی کے 2725 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈینگی کے 3097 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں برس ڈینگی سے ایک موت بھی رپورٹ ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں