معروف سماجی شخصیت و چانسلر اقراء یونیورسٹی حنید لاکھانی انتقال کرگئے
حنید لاکھانی کی سماجی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں، پی ٹی آئی کراچی کا اظہار افسوس
پاکستان کی معروف سماجی شخصیت و رہنما پاکستان تحریک انصاف حنید لاکھانی مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تعلیمی شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی اقراء یونیورسٹی کے چانسلر و سماجی رہنما حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حنید لاکھانی کافی دنوں سے ڈینگی وائرس میں مبتلا تھےاور ان کا علاج جاری تھا ۔ حنید لاکھانی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
حنید لاکھانی کے انتقال پر پی ٹی آئی کراچی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنید لاکھانی رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کے مالک تھے جن کی سماجی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی نے حنید لاکھانی کی اچانک موت پر اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ تحریک انصاف مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
حنید لاکھانی کا آخری ٹوئٹ؛
سماجی شخصیت حنید لاکھانی نے انتقال سے کچھ دیر قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف کامیابی پر ٹوئٹ بھی کیا تھا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنید لاکھانی نے تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 'نسیم شاہ کی زبردست بلےبازی نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات، فائنل میں کامیابی مقدر ہو ان شاء اللہ'۔

تمام پاکستانیوں کو بہت بہت مبارک ہو!
نسیم شاہ کی زبردست بلےبازی نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔