امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی کانگریس کو معاہدے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے، محکمہ خارجہ

امریکی ایف 16 طیارے پاکستان کی فضائی صلاحیت کا حصہ ہیں:فوٹو:فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے آلات اور مرمت کے لئے سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمہ خارجہ نے پاکستان کوایف 16 طیاروں کی مرمت کے لئےسامان اور آلات فروخت کرنے کے لئے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دے دی۔


اعلامیے کے مطابق امریکا کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس حوالے سے مطلوبہ سرٹیفیکیشن فراہم کر دی ہے جس کے بعد کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔



امریکی ادارے یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے آلات اور سامان کی فراہمی کا کہا تھا۔ امریکی ایف 16 طیارے پاکستان کی فضائی جنگی صلاحیت کا حصہ ہیں۔
Load Next Story