عمران نیازی پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں وزیراعظم

عالمی جریدے کی رپورٹ میں لکھا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں ، شہبازشریف

عالمی جریدے کی رپورٹس سے عمران خان سے متعلق ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی،شہباز شریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ین الاقوامی جریدے"دی اکانومسٹ" نےبھی اسی بات کی تائید کی جوہم عمران نیازی کےبارے شروع دن سےکہتے آئےہیں۔

 




وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالیہ شمارے میں جریدے نے لکھا ہے کہ کیسے عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے کئے معاہدے کی دھجیاں اڑائیں اور سیلاب کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا۔ عمران نیازی پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

 
Load Next Story