اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد
ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اے این ایف
انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر لے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے ہے جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔
اے این ایف حکام کو اسکینگ کے دوران ملزم کے پیٹ میں منشیات کا علم ہوا جسے انہوں نے برآمد کرلیا، برآمد شدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 980 گرام ہے۔
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔