راولپنڈی میں دہرے قتل کی واردات ملزم نے 2 خواتین کو مار کر خودکشی کرلی

جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکھٹی کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا، پولیس


ویب ڈیسک September 08, 2022
فوٹو فائل

کلرسیداں میں گھریلو ناچاکی پر ملزم نے دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں پیش آیا جہاں رشید نامی شخص نے اپنی تایا زاد زینت بیگم اور سابقہ سالی شہناز کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی کر خودکشی کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس نے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ ملزم رشید نور سرکاری ادارے سے فارغ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ کچھ عرصہ بیرون ملک میں بھی رہا۔

رشید نے گھریلو ناچاکی پر اپنی اہلیہ کو ایک سال قبل طلاق دے دی تھی جس کے بعد سے خاندان میں کشیدگی چل رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی تنازے پر ملزم نے سالی کے گھر جاکر رائفل سے فائرنگ کرکے سابقہ سالی شہناز اور تایا زاد بہن زینت بیگم کو قتل کیا، بعدازاں ملزم گھر گیا اور کمرہ بند کرکے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک شہادتیں اکھٹی کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں