پاک افغان میچ کے بعد پاکستانی شائقین پر تشدد پی سی بی سخت برہم

ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لینے کے مطالبہ، ذرائع


Muhammad Yousuf Anjum September 08, 2022
(فوٹو: پی سی بی) ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لینے کے مطالبہ، ذرائع

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد ہلڑ بازی بدنظمی اور پاکستانی فینز کو مارنے پیٹنے کے واقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سخت تشویش کا ااظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایونٹ کی انتظامیہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ طورپر خط لکھ کر ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لینے کے مطالبے کے ساتھ کھلاڑیوں کے ساتھ فینز کی بھی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ افغان شائقین میچ کی ہار کے بعد آپے سے باہر

بورڈ حکام نے پاکستانی فینز کے ساتھ مار پٹائی کے واقعہ پر برہمی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ایسا ناخوشگوار واقع رونما ہوا ہو۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود فیز کی بھی سیکیورٹی اور حفاظت یقینی بنانی ہے، انتظامیہ سے پوچھا جائے گا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے اب تک کیا قدم اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغان کرکٹر کی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

واضح رہے کہ میچ میں شکست کے بعد افغان شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی فینز کو گالیاں دیں جبکہ کرسیاں بھی ماریں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ میچ کا آخری اوور پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچادیا۔
قبل ازیں میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے بھی دیئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں