دیہی سندھ کے اضلاع میں 11 سے 12 ستمبر کے دوران بارش کا امکان

کراچی میں جمعہ کو درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کی توقع ہے


Staff Reporter September 08, 2022
کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

خلیج بنگال میں مون سون ہوا کے کم دباو کے اثرات کے سبب 11 سے 12 ستمبر کے دوران دیہی سندھ کے اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق 11سے 12 ستمبر کے دوران دیہی سندھ کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے، اس سلسلے کے نتیجے میں تھرپارکر،عمرکوٹ اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہونے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے انتہائی کمزور شدت کے دباو کی وجہ سے دیہی سندھ کے اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں اس سسٹم کے اثرات کی وجہ سے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جمعرات کو شہر کا مطلع دن بھر صاف رہا اور سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کے ساتھ مغربی سمت کی ہوائیں بھی چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہ سکتا ہے، شہر میں بلوچستان کی گرم و خشک شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جمعہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں