اسلامی اقدار سے متصادم مواد پر نیٹ فلکس کو قانونی کارروائی کی تنبیہ

نیٹ فلکس سعودی عرب میں صارفین کو ایسا مواد دکھا رہا ہے جو کہ میڈیا قوانین کے خلاف ہیں، سعودی میڈیا ریگولیٹر

نیٹ فلکس سے مذکورہ مواد کو ہٹانے کے لیے رابطہ کیا گیا، فوٹو: انسٹاگرام

اسلامی اور سماجی اقدار سے متصادم مواد پر خلیج عرب کے ممالک نے آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سروس 'نیٹ فلکس' کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے خبردار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بیان مشترکہ طور پر گالف کارپوریشن کونسل کے چھ اراکین اور سعودی میڈیا ریگولیٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تاہم متنازع مواد کی باقاعدہ طور پر وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'نیٹ فلکس سے مذکورہ مواد بالخصوص بچوں کے حوالے سے مواد کو ہٹانے کے لیے رابطہ کیا گیا'۔


بیان کے مطابق نیٹ فلکس سعودی عرب میں صارفین کو ایسا مواد دکھا رہا ہے جو کہ میڈیا کے قوانین کے خلاف ہیں۔

اتھارٹیز نے خبردار کیا کہ اگر ایسا مواد نشر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

امریکی فلموں میں جنسی اقلیتوں کے حوالے سے مواد دکھانے پر خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب کے امریکی فلم ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ تعلقات تنازعات کا سبب بنتے رہے ہیں۔
Load Next Story